شاہ پور کانجراں سلاٹر ہاؤس میں ناقص مشینری لگانے اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
کمیٹی غیر ملکی کمپنی کی طرف سے مشینری کی مد میں ادائیگیاں نہ کرنے کی شکایات کی بھی تحقیقات کریگی
اتوار 29 مارچ 2015 14:21
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)شاہ پور کانجراں میں سلاٹر ہاؤس میں ناقص مشینری لگانے ، مالی ضابطگیوں اور مشینری فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنی کو عدم ادائیگی کی تحقیقات کے لئے وزیر اعلیٰ معائنہ کمیٹی کو ٹاسک سونپ دیا گیا ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق شاہ پور کانجراں سلاٹر ہاؤس میں مشینری لگانے والی غیر ملکی کمپنی نے اس مد میں ادائیگی نہ ہونے پر وفاقی حکومت کو اپنی شکایت سے آگاہ کیا تھا جسکے بعد پنجاب حکومت کو اسکی باضابطہ تحقیقات کیلئے احکامات جاری کئے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو معیاری گوشت فراہم کرنے کیلئے پنجاب ایگریکلچر میٹ کمپنی (پیمکو) قائم کی گئی جس نے چار مقامات پر سلاٹر ہاؤس لگانے تھے ۔ پہلے مرحلے میں شاہ پور کانجران میں جدید مشینری کا حامل سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا تاہم کچھ ہی ماہ بعد ناقص مشینری لگائے جانے اورمالی ضابطگیوں کا انکشاف ہو گیا ۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ مشینری سابق سی ای او پیمکو حامد جلیل نے لگوائی جو اس وقت ملک سے باہر ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمپنی کی طرف سے مشینری لگانے والی غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ادائیگی نہ کی گئی جس پر کمپنی نے وفاقی حکومت سے رجوع کر کے اپنی شکایت سے آگاہ کیا جسکے بعد پنجاب حکومت کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے معائنہ ٹیم کو اس کی تحقیقات کا کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں سابق چیئرمین سی ایم آئی ٹی نجم سعید سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم عرفان علی‘سیکرٹر ی قانون‘ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ‘ایم ڈی ای ایس سی اور سینئر ایڈووکیٹ خواجہ حارث شامل ہیں جو سارے معاملات کی تحقیقات کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.