نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت ایک ترقی یافتہ اور پر امن معاشرے کی عکاس ہوتی ہے‘گل صاحب شاہ
معاشرے سے جہالت کا اندھیرا ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ اخلاقی،قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے‘تقریب سے خطابن
اتوار 29 مارچ 2015 15:04
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) معاشرتی سدھار میں تعلیم کا کردار کلیدی ہے،نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت ایک ترقی یافتہ اور پر امن معاشرے کی عکاس ہوتی ہے ،اخلاقی و سماجی الجھنوں سے نجات کا واحد راستہ بچوں کی عصر حاضر کے تقاضوں سے اراستہ تعلیم و تربیت ہے،حبیب ایجوکیشن آکیڈمی ھنگو کا قیام کوالٹی ایجو کیشن کی طرف ایک مثبت قدم ہے ان خیالات کا اظہار سابق ناظم گنجانو کلے اور ممتاز سماجی شخصیت گل صاحب شاہ،مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سکریٹری عبدالواحد اورکزئی،ماہر تعلیم شاہ محمد خان،ادارے کے ایم ڈی دوست محمد اور دیگر نے حبیب ایجوکیشن آکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں مشران اور علاقہ عوام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل صاحب شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ معاشرے سے جہالت کا اندھیرا ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ اخلاقی،قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
والدین کا اپنی اولاد کے لیے سب سے بہترین تحفہ انہیں معیاری تعلیم سے اراستہ کرنا ہے۔ہمارا مذہب ہمیں اپنی اولاد کی بہترین تعلیم و تربیت کی ترغیب دیتا ہے اور ایسی اولاد کو اللہ تعالی کا خاص انعام قرار دیتا ہے جو زیور تعلیم سے اراستہ ہوتے ہیں اور اخلاقی قدروں کے فروغ کا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں مقررین نے کہا کہ معاشرے میں برداشت،احترام انسانیت کا کلچر تعلیم عام کرنے سے ہی پروان چڑھتا ہے ۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ دور جدید کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے بچوں کی معیاری تعلیم کا اہتمام کریں ۔اور ایسے تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں جو جدید خطوط پر قائم ہوں اور کوالیفائیڈ سٹاف کے حامل ہوں۔حبیب ایجوکیشن آکیڈمی کے ایم ڈی دوست محمد نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصد ،ادارے کی ترجیحات اور ادارے میں طلباء و طالبات کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں شرکاء کو بریف کیا۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ادارہ کوالٹی ایجو کیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.