جوڈیشل کمیشن کے قیام سے عمران خان کو کچھ نہیں ملے گا‘ نئے معاہدے میں عمران خان کو اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرنی پڑی ‘ معاہدے میں دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں نواز حکومت کے مستعفی ہونے اور فوری انتخابات کا کوئی ذکر نہیں ، جوڈیشل کمیشن کے قیام میں اب بھی آئینی اور قانونی رکاوٹیں موجود ہیں‘ حکومت کو اس کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی
الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور محمد دلشاد کاانٹرویو
اتوار 29 مارچ 2015 16:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے سے عمران خان کو اب کچھ نہیں ملے گا‘ نئے معاہدے میں جو نکات طے کئے گئے ہیں اس سے عمران خان کو اپنے سابقہ موقف سے پسپائی اختیار کرنی پڑی ہے‘ معاہدے میں دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں نواز حکومت کے مستعفی ہونے اور فوری انتخابات کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں کنور دلشاد نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام میں اب بھی آئینی اور قانونی رکاوٹیں موجود ہیں‘ حکومت کو اس کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی‘ ایک تو طریقہ یہ ہے کہ صدارتی آرڈیننس جاری کردیا جائے تاہم صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے تاہم دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کرکے سادہ اکثریت سے ایکٹ پاس کرایا جائے اور اس ایکٹ کی روشنی میں کمیشن قائم کردیا جائے تاہم اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ پارلیمنٹ میں بل پیش ہونے کی صورت میں پیپلز پارٹی‘ متحدہ قومی موومنٹ‘ عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) اس کی شدید مخالفت کریں گی اسی لئے حکومت آرڈیننس کے نفاذ کو ترجیح دے رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.