قومی کھیل پر پانچ سالوں میں 42کروڑ 49لاکھ روپے خرچ کئے جا سکے
اتوار 29 مارچ 2015 16:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 42کروڑ 49لاکھ روپے خرچ کئے جا سکے۔
(جاری ہے)
وزارت خزانہ کی دستیاب دستاویزات کے مطابق قومی کھیل ہاکی پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 42کروڑ 49لاکھ 97ہزار روپے خرچ ہوئے، جن میں سالانہ گرانٹ کی مد میں ان پانچ سالوں کے دوران اس قومی کھیل کو صرف ایک کروڑ 68لاکھ جبکہ خصوصی گرانٹ کے ذریعے ایک کروڑ 42لاکھ روپے مل سکے، صدر اور وزیراعظم کے احکامات کے تحت 39کروڑ 39لاکھ روپے دیئے گئے۔
واضح رہے کہ مالی سال 2013-14اور 2014-15کے دوران صدر و وزیراعظم کے احکامات کے تحت ایک روپیہ بھی اس کھیل پر خرچ نہ ہو سکا، جس کے باعث قومی کھیل تباہی کا شکار ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق ملک میں بے پناہ ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے، 18ہاکی اکیڈمیز قائم کرنے کیلئے ایک منصوبہ بنایا گیا تھا جس کیلئے پی سی بی نے 35کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی سفارش کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.