محکمہ زراعت سرگودہا کے زیر اہتمام کسان میلہ (کل) کوٹمومن میں ہو گا

اتوار 29 مارچ 2015 16:40

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) محکمہ زراعت سرگودہا کے زیر اہتمام کسان میلہ 30 مارچ بروز سوموار تحصیل میونسپل دفتر کوٹمومن میں منعقدہو گا۔کسان میلہ کی تقریب کی صدارت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میلہ میں ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان ‘ ممبران اسمبلی میاں مناظر علی رانجھا ‘ ڈاکٹر مختار بھرتھ ‘ طاہر احمد سندھو کے علاوہ کاشتکاروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

سیمینار کا مقصد کنوکے کاشتکاروں کو کینکر او رسکیب کے تدارک کے بارے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹاسک فور س کے چےئرمین صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید ‘چےئرمین پارب لاہور ڈاکٹر نورالاسلام ‘ ڈائریکٹر سٹریس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ الطاف الرحمان او رای ڈی او زراعت سرگودہا اے ڈی منصور شامل ہیں۔ڈاکٹر بشارت سلیم نے بتایا کہ کسان میلہ کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔