بلند حوصلہ، ہمت اور جستجو سے ہی جدید تقاضات اور موجودہ عالمی چیلنجز کا احسن انداز سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے، ڈاکٹر سکندر علی شورو،

اس مقصد کے حصول کیلئے تعلیم یافتہ معاشرے کو فروغ دینا اشد ضروری ہے، رکن صوبائی اسمبلی

اتوار 29 مارچ 2015 19:52

حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر علی شورو نے کہا ہے کہ بلند حوصلہ، ہمت اور جستجو سے ہی جدید تقاضات اور موجودہ عالمی چیلنجز کا احسن انداز سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے جبکہ اس مقصد کے حصول کیلئے تعلیم یافتہ معاشرے کو فروغ دینا اشد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقعے پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کی صدارت ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد ریجن پروفیسر عبدالقادرکھوڑو نے کی اور معزز مہمانوں میں پرنسپال پروفیسر غلام سرورسومرو، اکیڈمک انچارج پروفیسر محمد سلیم ناہیو اور دیگر شامل تھے۔

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ پر بھرپور توجہ دی رہی ہے اور اس مد میں کثیر بجٹ بھی خرچ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپاسنامہ میں پیش کردہ مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈگری کالج کی خستہ حالی انکے لیئے ایک سوالیہ نشان ہے اور اس ادارے کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں باہمی طور پر کوششیں کرنی ہوگی اور اس سلسلے میں سینئر وزیر تعلیم کو یہاں پر مدعو کرکے اس کالج کیلئے خصوصی پیکیج کی درخواست کی جائیگی تاہم کالج سے ملحقہ لنک روڈ، باؤنڈری وال، عمارت کے قریب سیم و تھور کے خاتمہ، آڈیٹوریم کی تعمیر، اسپورٹس گراؤنڈ اور بس کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سے وہ رابطہ کرینگے۔

صدارتی تقریر کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز عبدالقادر کھوڑو نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کے بعد طالبعلموں پر بڑی ذمیواریاں عائد ہوتی ہیں، جنہیں چاہئے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں تعلیم پر دیں کیونکہ والدین کی ان سے کئی امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پرائیویٹ سے زیادہ سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ بہت ہی قابل اور ہوشیار ہیں، جنہیں اپنی قابلیت کو بچوں کے بہتر مستقبل پر استعمال کرنی چاہئے۔

خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کالج کے پرنسپال پروفیسر غلام سرور سومرو نے ادارے کی کارکردگی کے علاوہ دیگر مسائل کے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ تمام عملہ کالج کی ترقی کیلئے کوشاں ہے تاہم فنڈز کی قلت کے باعث کافی دشواریاں درپیش ہیں۔تقریب سے ڈاکٹر فضل الرحمان صدیقی، پروفیسر شاہجہان پہنور، پروفیسر محمد سلیم ناہیو ،پروفیسر الطاف میمن، پروفیسر غلام نبی کھوکھر، ڈاکٹر بھون سندھی اور حافظ محمد سومرو کے علاوہ طالبعلموں نے بھی خطاب کیا۔بعد ازان مہمانان گرامی کو شیلڈیں اور اجرک کے تحائف دینے کے علاوہ طلبہ میں سرٹیفکٹ اور اسپورٹس شرٹ بھی تقسیم کی گئیں

متعلقہ عنوان :