کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہمآج شروع ہو گی
اتوار 29 مارچ 2015 21:27
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی مہم ایک ہفتہ تک جا ری رہے گی۔ دو ہفتہ بعد پھر ایک ہفتہ کے لئے حسا س یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی ۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدرت کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے حساس یونین کو نسلوں میں پولیو کے خا تمہ کے لئے خصو صی ہدایات جاری کی ہیں او ر اس سلسلہ میں انتظامیہ ، محکمہ صحت اور پولیس کو حسا س یو نین کونسلوں میں پولیو کے خا تمہ کے لئے خصو صی ٹیم قائم کی ہے ۔
جو وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔ اجلاس میں کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔جن آٹھ یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے ان میں مظفرآباد مسلم آباد، گجرو، سونگل، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر اور اسلامیہ کالونی شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ نے اجلاس میں حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کے لئے کمشنر کراچی کی کوششوں کو سراہا انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نگرانی میں کی جانے والی کو ششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حساس یونین کونسلوں میں دو لاکھ چالیس ہزار 955 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موبائل ٹیموں کے بجائے فیمیل کمیونٹی والنٹئرز پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں حصہ لیں گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ اس موقع پر آٹھ یونین کونسلوں میں ہیلتھ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔جہاں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ مہم ہر پندرہ روز بعد ہوگی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ کے لئے پیر سے شروع ہوگی جو چار اپریل تک جاری رہے گی۔اجلاس میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز، عالمی ادارہ صحت ، یونیسف کے نمائندے ، انتظامیہ اور پولیس کے افسران اور متعلقہ ٹاؤن ہیلتھ افسران بھی مو جو د تھے۔ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.