مہاجر دلبرداشتہ ہونے کے بجائے سازشوں کا مقابلہ کریں،ڈاکٹر سلیم حیدر،
اب وقت آگیا ہے مہاجر قوم پرست قیادت کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں ، چیئرمین ایم آئی ٹی
اتوار 29 مارچ 2015 22:38
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) مہاجر اتحا دتحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر حالات سے دلبرداشتہ ہونے کے بجائے مہاجروں کیخلاف کی جانے والی سازشوں کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔ آج چند لوگوں کی سزا پوری قوم کو دی جارہی ہے۔ مہاجر نہ پہلے کبھی دہشت گرد تھے اور نہ اب دہشت گرد ہیں ۔ انہیں دہشت گردی کی طرف جن لوگوں نے دھکیلا ہے ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی جانی چاہئے۔
ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے مہاجر قوم پرست قیادت کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں اور اپنی اس درست سمت کا تعین کرتے ہوئے مہاجر منزل اور مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 30سالوں میں مہاجروں نے جس قدر قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود آج بھی وہ خالی ہاتھ اور خالی ذہن ہیں۔(جاری ہے)
شخصیت پرستی کی سیاست نے مہاجروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ۔
مہاجر نوجوان جذباتیت کا شکار ہوکر سوچنے کے بجائے مہاجر قومیت اور مہاجر قوت کو تقویت دینے کیلئے کمر بستہ ہوجائیں کیونکہ آج جس قدر مہاجروں کو اپنے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔ تمام تر ووٹ اور ہمدردیاں حاصل کرنے کے باوجود آج مہاجر کو پاکستان کی سیاست میں تنہا کردیاگیا ہے۔ کوئی ایک جماعت اور ایک قومیت بھی ایسی نہیں جو مہاجروں کی اس حالت زار کو اس کی آواز میں آواز ملاکر کھڑی ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر دانشوروں ، ادیبوں ، وکلاء، ڈاکٹرز، تاجر ، صحافی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہاجروں کو کھلے ذہن اور خوف سے باہر نکل کر یہ سوچنا ہوگا کہ اب مہاجر قومیت کی بقاء اور مہاجروں کی ترقی کیلئے حکمت عملی اختیار کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.