پی ٹی اے‘ وزارت آئی ٹی ‘ انسٹافون سے 22 ارب 13 کروڑ وصول کرنے میں ناکام
انوشکا رحمن ذمہ دار کا تعین نہیں کر سکیں‘ آڈٹ رپورٹ
پیر 30 مارچ 2015 13:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان ٹیلیکام اتھارٹی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انسٹا فون سے 22 ارب روپے سے زائد کی واجبات وصول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے۔ آڈیٹر جنرل نے 22 ارب کی عدم وصولی کا ذمہ دار براہ راست پی ٹی اے اور وزارت کو قرار دے دیا ہے۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء کو ملنے والی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی اپنی رپورٹ میں انسٹا فون 22 ارب 13 کروڑ روپے کا ڈیفالٹر اور بھاری رقم کی ڈیفالٹر کی وجہ وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کا انسٹا فون سے غیر ضروری تعاون ہے ۔
رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن کی طرف سے کمپنی کے ڈیفالٹ قرار دینے کے باوجود پی ٹی اے نے کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے میں لمبی تاخیر کی اور تاخیر کی وجہ پی ٹی اے کے ایک ممبر کی عدم موجودگی بتائی گئی ہے جو کہ اصولی اکثریت کے تحت معمول کے معاملات حل کرنے کے اصول کی نفیاور خلاف ورزی ہے ۔(جاری ہے)
شوکاز نوٹس میں تاخیر سے بھاری واجبات بن گئے جو آج تک وزارت وصول کرنے میں ناکام ہوئی ہے آڈٹ حکام نے وزارت آئی ٹی کو ہدایت کی ہے کہ انسٹا فون کو بلا جواز فائدہ پہنچانے والوں کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف جرمانہ و کارروائی کی جائے ۔
وزیر آئی ٹی انوشکا رحمن آڈٹ رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر ابھی تک ذمہ داروں کا تعین ہی نہیں کر سکی اور نہ 22 ارب 13 کروڑ روپے کی وصولی کر سکی ہیں۔ انسٹا فون کی گارنٹی والی رقم بارے بھی رپورٹ فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ آڈٹ حکام نے پی اے سی سے یہ معاملہ تندہی سے اٹھانے کامطالبہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.