پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں مرحلہ وارمنہ اور جبڑے کے علاج کے شعبے قائم کئے جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
پیر 30 مارچ 2015 16:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں منہ اور جبڑے کی بیماریوں کے علاج کے لیے مرحلہ وار خصوصی شعبہ جات قائم کئے جائیں گے،جن ہسپتالوں میں ڈینٹل سرجری کے شعبہ پہلے ہی کام کررہے ہیں انہیں ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات میو ہسپتال میں یونائیڈ نیشن ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے خصوصی فنڈ سے منہ اور جبڑے کے شعبہ کی تزئن وآرائش اور اپ گریڈیشن شروع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
کمشنر افغان مہاجرین چوہدری ریاض احمد، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، پروفیسر ریاض وڑائچ، ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد ، ڈاکٹر نبیلہ اور متعلقہ شعبہ کے دیگر ڈاکٹرز میں موجود تھے۔(جاری ہے)
کمشنر افغان مہاجرین چوہدری ریاض نے بتایا کہ یو این ایچ سی آرکے خصوصی فنڈز سے 30ملین روپے میو ہسپتال کے منہ اور جبڑا وارڈ کی عمارت کی رینوویشن کی جائے گی اور نئے طبی آلات بھی مہیا کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ان کاادارہ مزید فنڈز بھی فراہم کرے گا۔ قبل ازیں اورل اینڈ میکسیلوفیسل ڈیپارٹمنٹ کے انچارج پروفیسر ریاض وڑائچ نے بتایا کہ میو ہسپتال واحد ادارہ ہے جہاں منہ جبڑے کے کینسر ، حادثات اور بم دھماکوں میں زخمی افراد کے جبڑوں کی سرجری کی جاتی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نامساعدحالات کے باوجود میو ہسپتال کا یہ شعبہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے جہاں ملک بھرکے علاوہ افغانستان سے بھی مریض لائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک اس شعبہ نے 168سپیشلسٹ ڈاکٹرز تیار کئے ہیں جو پاکستان کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کمشنر افغان مہاجرین چوہدری ریاض نے مزید کہا کہ میو ہسپتال کے منہ و جبڑا وارڈ کی اپ گریڈیشن کا کام اچھی شہرت کی حامل غیرسرکاری تنظیم کوریج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ذریعے کروایاجائے گا۔ مزید برآں میو ہسپتال کے ایم ایس کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جوترقیاتی کاموں کی نگرانی کرے گی۔ چوہدری ریاض نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کا ادارہ مزید فنڈز بھی فراہم کرے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صحت کا شعبہ بہت وسیع ہے اور حکومت تمام کوششوں کے باوجود انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور مخیر حضرات کے تعاون کے بغیر تمام ضروریات پوری نہیں کرسکتی۔ا نہوں نے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویزاور پروفیسر ریاض وڑائچ سے کہا کہ وہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں منہ اور جبڑے کی بیماریوں کے علاج کے لیے صوبہ کے دیگر ہسپتالوں میں پراجیکٹ شروع کرنے کے لیے فوری طور پر سفارشات تیار کرکے محکمہ صحت کو بھجوائیں تاکہ بجٹ کی تیاری کے موقع پر مذکورہ سکیموں کو بھی شامل کیاجاسکے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ میو ہسپتال کے اس مخصوص شعبہ پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے جسے دیگر ہسپتالوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے ڈاکٹر زاہد پرویز نے بھی خطاب کیا۔ ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سرکاری ہسپتالوں کے اندر منہ اور جبڑے کی سرجری کے شعبہ کے قیام کی ضرورت بہت بڑ ھ گئی۔ا نہوں نے اس حوالے سے میو ہسپتال میں منہ اور جبڑے کے شعبہ کے قیام اور اس میں پیش آنے والی مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.