ملکی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،راشدہ یعقوب شیخ
پیر 30 مارچ 2015 16:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) خود روزگار سکیم کے تحت 4ارب روپے سے لاکھوں خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے دئیے گئے ہیں تاکہ وہ با عزت روز گار کما سکیں۔اس سکیم کے تحت خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے فراہم کئے جاتے ہیں ۔ خواتین جو کہ آبادی کا 50فیصدسے زائد ہیں ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین کو میدان عمل میں آنا چاہیے اور ترقی اور خوشحالی کی گاڑی کو آگے بڑھانے میں اپنا بھر پو رکردار ادا کرنا چاہیے۔پنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے نہ صرف ضروری قانون سازی کی ہے بلکہ خواتین کے لئے علیحدہ پروگرام بھی شروع کئے ہیں ۔
خواتین کو میدان عمل میں اب آکر اپنابھر پو رکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے -انہوں نے کہاکہ معاشی ، سماجی اور معاشرتی نا ہمواریاں ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے ”اپنا روزگار سکیم “ جیسے تاریخ ساز انقلابی ا قدامات سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔طبقاتی کشمکش کو دور کرنے کے حوالے سے بھی ”اپنا روز گار سکیم “ممدومعاون ثابت ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.