
بارانی علاقوں میں چنا موسمِ ربیع کی دوسری بڑی اور اہم فصل
پیر 30 مارچ 2015 16:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)بارانی علاقوں میں چنا موسمِ ربیع کی دوسری بڑی اور اہم فصل ہے۔ جو کہ ہر سال پنجاب میں بائیس لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے۔ چونکہ یہ فصل خشک سالی کے خلاف خاطر خواہ قوتِ مدافعت کی حامل ہے اس لیے یہ زیادہ تر بارانی علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے۔ تھل کے اضلاع مثلاً بھکر، خوشاب اور میانوالی کے علاوہ ڈی جی خان ڈویژن اوربہاولپورڈویژن چنے کی کاشت کے سلسلے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
چنے میں 24 فیصد لحمیات (پروٹین) 3.5 فیصد معدنی اجزا ء اور وافر مقدار میں دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔چنانچہ چنے کو خوراک میں استعمال کرنے سے ہماری صحت و تندرستی کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ملکی آبادی کی غذائی ضروریات کو پور۱ کرنے اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے چنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ نہایت ضروری ہے۔(جاری ہے)
زرعی عوامل میں فصلوں کی برداشت اور سنبھال نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
کٹائی کا عمل شروع کرنے سے پہلے اچھی طرح اطمینان کر لینا چاہیے کہ فصل پک کر تیار ہو چکی ہے۔ صوبہ پنجاب میں چنے کی کٹائی عموماً وسط اپریل سے اپریل کے آخرتک کی جاتی ہے۔ تھل کے علاقہ میں چنے کی فصل اپریل کے وسط میں جبکہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں موسم نسبتاً ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے اپریل کے آخر میں کٹائی کے لیے تیار ہوتی ہے۔ کٹائی سے قبل ذاتی بیج کیلئے مختص کھیت میں سے بیماریوں سے متاثرہ تمام پودے نکال کر جلا دےئے جائیں تا کہ تندرست پودوں سے صحت مند بیج حاصل کیا جا سکے۔ جب تقریباً 80 فیصد پھلیاں پک کر تیار ہو جائیں تو کٹائی شروع کر دینی چاہیے۔ واضح رہے کہ فصل کے پک کر تیار ہونے کے بعد کٹائی میں تاخیر ہر گز نہیں ہونی چاہیے۔ ورنہ پھلیاں جھڑنا شروع ہو جاتی ہیں اور نتیجتاً پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ فصل کی کٹائی کے لیے صبح کا وقت موزوں ہے کیونکہ اس وقت پودوں پر اوس پڑی ہونے کے باعث پھلیاں بہت کم جھڑتی ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
سبزیوں ،پھلوں کی قیمت کاتعین کیلئے مرتب کیا گیا سرکاری نرخنامہ صرف آویزاں کرنے کی حد تک رہ گیا
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پراستحکام دیکھا گیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، گزشتہ ہفتے کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی
-
اوگرا کی سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت
-
سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت 3 روپے کلو مہنگا
-
ْ2030 تک آرگینک خوراک ،مصنوعات کی مارکیٹ کا حجم 437 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے ‘نجم مزاری
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح کو چھو گئے
-
اسٹیٹ بینک نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی
-
مالیاتی ادارے سیلاب کے معیشت پر اثرات بارے نشاندہی کر رہے ہیں‘ خادم حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ،فارمی انڈوں بھی مہنگے
-
ملک بھر میں فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا
-
افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک جا پہنچے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.