پی ٹی اے نے وہاڑی میں دو مختلف چھاپوں کے دوران 8 غیر قانونی ایکسچینجز پکڑ لیے

پیر مارچ 17:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے وہاڑی میں ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ دو مختلف چھاپوں کے دوران 8 غیر قانونی وی او آئی پی ایکسچینج اور دیگر آلات قبضے میں لیے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی اے نے ضلع وہاڑی میں دومختلف مقامات پر ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپے مارے ہیں ۔پہلا چھاپہ میلسی کے علاقے میں مار اگیا جہاں سے 6 غیر قانونی وی او آئی پی ایکسچینج اور دیگر متعلقہ آلات قبضے میں لے لیا گیا۔پی ٹی اے نے دوسرا کامیاب چھاپہ گھارا موڑ کے علاقے میں مارا جہاں سے 2 غیر قانونی وی او آئی پی ایکسچینج اور دیگر آلات قبضے میں لے لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :