بورے والا،ڈینٹل ٹیکنیشن کی دوکان میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جا ں بحق ،چار زخمی
پیر 30 مارچ 2015 17:44
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ڈینٹل ٹیکنیشن کی دوکان میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جا ں بحق ،چار زخمیہو گئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے پیر کو مطابق محمداکرم ولد عبد الغفور نامی شخص سکنہ چک نمبر327ای بی جو کہ ڈینٹل ٹیکنیشن کا کام کرتا تھا اپنی دوکان میں کام کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک اس کی دوکان میں موجود سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں محمد اکرم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا محمد ممتاز،بھائی محمد منشاء اور عاشق حسین سکنہ 461ای بی شدید زخمی ہو گئے جنکو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہپستال بورے والا منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے اس سلنڈر دھماکہ میں دو راہگیر بھی معمولی زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔
پولیس کی بھاری نفری حادثہ کے فوراً بعد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ اس زور دار دھماکے کی وجہ سے ملحقہ دوکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کی آواز سُن کر دوکاندار خوفزادہ ہو کر دوکانوں سے باہر نکل آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.