عوامی تحریک کااسلام آباداور کنٹونمنٹ بورڈسے عوامی گروپ کے نام سے الیکشن لڑنے کافیصلہ ،

عوامی تحریک کے امیدوار ن لیگ کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے ، اجمل چوہدری،ملک افضل کا مشترکہ اجلاس سے خطاب

پیر 30 مارچ 2015 19:34

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صد ر اور چیئرمین الیکشن کمیٹی اجمل چوہدری،ڈویژنل ڈپٹی کوارڈینیٹر ملک افضل چیئرمین (الیکشن کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈ )نے کہا ہے کہ عوامی تحریک نے باہمی مشاورت کے بعد اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈ سے عوامی گروپ کے نام سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کااصولی فیصلہ کرلیاہے،اس سلسلے میں حامی امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطوں کاآغازبھی کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور کینٹ کی الیکشن کمیٹیوں نے بھی اپنے کام کاآغازکردیا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میڈیاسیل میں ہونے والے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں نے بتایا کہ اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوں گے تاکہ مشاورت کے ساتھ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرابراررضاایڈووکیٹ،فاروق بٹ،حسن ملک،ملک طاہر جاوید،راجہ سعید،کامران حسین(امیدوار وارڈنمبر 6کینٹ بورڈ)،غلام ربانی(امیدوار وارڈنمبر 7کینٹ بورڈ)،ماجد مہربان قریشی(امیدوار وارڈنمبر 10کینٹ بورڈ)،ملک فہد(امیدوار وارڈنمبر 2چکلالہ کینٹ بورڈ)،ملک عدنان(امیدوار وارڈنمبر 3چکلالہ کینٹ بورڈ)،سابق امیدوار برائے ناظم غلام علی خان،سابق جنرل کونسلر شیخ جاوید عالم،سابق جنرل کونسلرنذیر ہزاروی،عرفان طاہر،جمیلہ بٹ،سعدیہ کیانی،سفیان صابر،عثمان بٹ،ریاض بٹ،منظور ملک،اختر راجہ ،احسن قریشی بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری روایات کاتقاضا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہونا چائہیں۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کے لئے دباؤ ڈالتے رہیں گے،تاہم عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں اپنی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اورن لیگ کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دے گی،کیونکہ عوامی تحریک کی جڑیں ہر یونین کونسل میں موجود ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی عوامی ،فلاحی ایجنڈے پر عمل درآمد سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :