ٹیم کی کارکردگی میں آہستہ آہستہ بہتری آئے تو بہتر ہے، ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کا خواہشمندہوں، ٹیم متحد ہو کر کھیلے گی تو کارکردگی میں بہتری آئے گی،کپتان مصباح الحق کے جانے کے بعد بڑا خلا پرکرنا اتنا آسان نہیں ہوگا،میڈیا تعاون کرے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 31 مارچ 2015 12:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کے خواہشمند ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’جب ٹیم متحد ہو کر کھیلے گی تو کارکردگی میں بہتری آئے گی۔مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور تسلسل کے ساتھ کامیابی حاصل کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈرامائی تبدیلی نہ بھی آئے اور ٹیم کی پرفارمنس میں آہستہ آہستہ بہتری آتی رہے تو یہ زیادہ اہم ہے۔اظہر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم جب ہار رہی ہوتی ہے تو اس پر بہت زیادہ دباوٴ ہو جاتا ہے اور اس پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی ہے۔مصباح الحق کے جانے کے بعد ون ڈے کرکٹ ٹیم میں تجربے کے حوالے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگا جس کو نوجوان کھلاڑیوں کے ذریعے پر کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.