پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے اس کام کو عبادت سمجھ کر کیا جائے،ڈپٹی کمشنر میرپور خاص
منگل 31 مارچ 2015 17:41
میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص رشید احمد زرداری نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے اس کام کو عبادت سمجھ کر کیا جائے اس ضمن کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اس کے لئے تمام شعبہ زندگی کے لوگوں اورتمام محکموں کو مل کر قومی فریضہ سمجھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے 6سے 8اپریل 2015تک ہونیوالی انسدادپولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق دربارہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جس یوسی میں پولیوکے حوالے سے سیکیورٹی کے مسائل درپیش ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ جن بچوں کے والدین پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلوانے سے انکار کررہے ہیں ان کے خدشات دورکرکے ان کو اپنے بچوں کو قطرے پلوانے پر آمادہ کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کے کاموں کی نگرانی کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے تعلقہ فوکل پرسن ڈاکٹروں کی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس دینے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غلام غوث قائم خانی نے میڈیکل افسران اورپولیو ٹیموں کے انچارجوں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران محنت سے کام کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عالم آزاد نے بتایا کہ رواں سال میں پوری دنیا میں پولیوکے 21کیس ہیں جس میں سے 20پاکستان اور ایک افغانستان میں ہے انہوں نے کہا کہ اب تک سندھ میں 4پولیو کیس ہیں جس میں سے 2دادو،ایک سکھراور ایک قمبر میں ہے ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈاکٹرخالد نے بتایاکہ فروری 2015تک 260ریفیوزل کیسز تھے جو کم ہو کر اب مارچ 2015تک 192ریفیوزل کیسز رہ گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران 50199بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ ہے جس کیلئے ضلعے کی تمام 7یونین کونسلوں میں 7یوسی ایم اوز،135ٹوٹل ٹیمیں ،110موبائیل ٹیمیں، 15فکسڈ ٹیمیں،29ایریاانچارجزاور 10ٹرانزٹ پوائنٹ مقرر کئے گئے ہیں ۔اجلاس میں ضلعے بھر کے تمام اسٹنٹ کمشنروں، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر،ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنزعبدالحمید شیخ،،ایس اے خان ایڈوکیٹ، مفتی شریف سعیدی، مولانا صادق سعیدی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.