دہشت گردی کے خلاف جنگ ملک کی بقاء سے وابستہ ہے، سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد اعظم ،
وزارت دہشتگردی کے واقعات کی کوریج کرنے والے عامل صحافیوں کی تربیت کیلئے ورکشاپس منعقد کرے گی، ورکشاپ سے خطاب
منگل 31 مارچ 2015 22:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) سیکرٹری اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ محمد اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ملک کی بقاء سے وابستہ ہے وزارت دہشت گردی کے واقعات کی کوریج کرنے والے عامل صحافیوں کی تربیت کیلئے ورکشاپس منعقد کرے گی۔ منگل کو میڈیا کی طرف سے دہشت گردی کے واقعات کی کوریج کے لئے ضوابط سے متعلق ایک ورکشاپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت دہشت گردی کے واقعات کی کوریج کرنے والے عامل صحافیوں کی تربیت کیلئے ورکشاپس منعقد کرے گی۔
محمد اعظم نے کہا کہ جلد ہی ایک جامع تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا اور آئندہ چھ ماہ کے دوران میڈیا کمیونٹی کے اندر ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی اس مقصد کے لئے ڈویژنل سطحوں پر تربیتی ورکشاپس منعقد ہوں گی تاکہ دور دراز علاقوں کے صحافی فائدہ اٹھا سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بعد میں ماسٹر ٹرینرز اپنے متعلقہ اداروں میں اپنے ساتھیوں کو تربیت دیں گے۔
سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں اور دہشت گردی کے واقعات کی کوریج کے لئے صحافیوں کی تربیت کے لئے بین الاقوامی تربیت کاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے دہشت گردوں کے خلاف رائے عامہ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ بہت سے صحافی اپنی جانوں سے محروم ہوئے اور دیگر کئی صحافیوں کو دھمکیاں ملیں، میڈیا نے قوم کو اس لعنت کے خلاف متحد کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کی کوریج کیلئے کوڈ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی کوششوں کی تعریف کی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.