قبائلی علاقہ جات کے غرباء، مہاجرین اور یتامیٰ میں 15 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم
بدھ 1 اپریل 2015 18:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جماعة الدعوةپاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے قبائلی علاقہ جات کے غرباء، مہاجرین اور یتامیٰ میں 15 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا گیاہے۔امدادی سامان میں 500 خاندانوں کے لیے ایک ماہ کا خشک راشن(آٹا،گھی ،چینی ،چاول،دالیں و دیگراشیائے خورونوش) ، بسترو ملبوسات و دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
ایف آئی ایف کی طرف سے دو سو سے زائد یتیم بچوں میں”کفالت الیتیم پروگرام“ کے تحت ہزاروں روپے نقدی بھی تقسیم کی گئی ۔ یہ امدادی سامان چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف سمیت لاہور اور فیصل آباد سے گئے ہوئے پندرہ رکنی وفد نے تیمر گرہ، چکدرہ ،باجوڑ اور چترال کے علاقوں میں تقسیم کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ عبد الرؤف نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اپنے قبائلی بھائیوں کی خدمت کے لئے ہمیشہ کی طرح اب بھی پیش پیش ہے،قبائلی علاقوں میں ہمارے درجنوں طبی و فلاحی منصوبہ جات کام کر رہے ہیں جن سے بڑی تعداد میں غریب و مستحق لوگ مستفید ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے قبائلی بھائیوں نے وطن عزیز کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اس وقت ان علاقوں کے لوگ ملک میں امن و سلامتی کے لئے انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اور پاکستان کے بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں ایسے مشکل وقت میں جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اپنے بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔
ہم اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یہ سامان لیکر آئے ہیں اور یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا ۔بعدازاں چکدرہ اور باجوڑ میں دو سو سے زائد یتیم بچوں میں ہزاروں روپے نقد رقوم بھی تقسیم کی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.