کالاشاہ کاکو تا عامرروڈ شاد باغ تک مشرقی بائی پا س بنانے کا منصوبہ تیا ر ،6ارب 19کروڑ کے فنڈ مانگ لئے گئے
ساڑھے 13کلومیٹر طویل اور 100میٹر چوڑی مشرقی بائی پاس نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیر کریگی، 334ایکڑ اراضی ایکوائر کی جائیگی
بدھ 1 اپریل 2015 22:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) کالاشاہ کاکو تا عامرروڈ شاد باغ تک مشرقی بائی پا س بنانے کا منصوبہ تیا ر کرلیا گیا جس کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 6ارب 19کروڑ کے فنڈ مانگ لئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 13کلومیٹر طویل اور 100میٹر چوڑی مشرقی بائی پاس نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیر کرے گی ۔
(جاری ہے)
اس100میٹر چوڑی مشرقی بائی پاس پرکالا خطائی ،مغل گیٹ وے ، لاہور رنگ روڈ اور سیالکوٹ موٹروے پر 4نئے انٹر چینجزبنائے جائیں گے اور دریائے راوی پر 8لین پر مشتمل نیا پل بھی تعمیر کیاجائے گا ۔
ریلوے کراسنگ 1اور2پر فلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے ۔ نئے شروع ہونے والے منصوبے مشرقی بائی پاس کو مجوزہ لاہو رسیالکوٹ موٹروے سے منسلک کیا جائے گا ۔اس منصوبے کے تحت شاہدرہ روڈ روای پل پر ٹریفک میں دباؤ کم ہوگا ۔ اس منصوبے کی تکمیل سیالکوٹ ،ناروال او ر شیخو پورہ آنے جانے کیلئے وقت کی بچت ہوگی ۔منصوبے کے تحت لاہو رکے باہر صنعتی علاقوں کواندرون شہر براہ راست آسانی ملے گی ۔بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے لئے 334ایکڑ اراضی ایکوائر کی جائے گی ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.