عوام الناس کی خدمت میرا اولین فریضہ رہا ہے‘قصور تقرری ہمیشہ یاد رہے گی ‘ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ
جمعرات 2 اپریل 2015 16:14
قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس قصور رانا نثار علی نے کہا ہے کہ عوام الناس کی خدمت میرا اولین فریضہ رہا ہے ‘اگر حکومتی افسران و اہلکاران خدمت کے جذبے کیساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیں تو انکو عوامی پذیرائی اور احترام حاصل ہوگا جو ایک سرکاری افسر کیلئے سب سے بڑا اعزاز ہے ، میری قصور میں تقرری کے دوران یہاں کی عوام نے بہت پیار دیا اور تمام ملازمین نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیاجسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاسپورٹ آفس قصور میں اپنی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رانا نثار علی نے کہا کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح سمجھا اور جہاں تک ہو سکا بے جا رکاوٹوں کو دور کر کے پاسپورٹ کا حصول ہر شہری کیلئے آسان اور ممکن بنایا ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ڈیلنگ آفس میں خوش اخلاقی ایک اہم اسٹیج ہے اور میں نے ہمیشہ اپنے سٹاف کو ہدایت کی کہ یہاں آنیوالے ہر شہری کیساتھ اخلاق کیساتھ پیش آیا جائے ۔ اس موقع پر پاسپورٹ آفس قصور کے تمام ملازمین نے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا نثار علی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور اپنی نیک دعاؤں کیساتھ انہیں رخصت کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.