سٹی ٹر یفک پولیس کے زیر اہتمام ون ویلنگ سے ہونیوالے نقصانات اور محفوظ سفر کا شعوربیدار کر نے کیلئے اینٹی ون ویلنگ واک کا اہتمام
جمعرات 2 اپریل 2015 17:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ کی قیادت میں نوجوانوں کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رکھنے اورشہریوں میں محفوظ سفر کا شعور بیدار کرنے کیلئے حفیظ سنٹر سے کے چوک گلبرگ تک "انٹی ون ویلنگ واک" کا اہتمام اٹلس ہنڈا کے تعاون سے کیا گیا۔جس میں ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق، ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا شجاعت،ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیازالرحمٰن ، اٹلس ہنڈا کے سیفٹی منیجر تسلیم شجاع،تاجروں،ون ویلنگ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین، مختلف سکول و کالجز کے طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ٹریفک واک میں شرکاء نے پلے کارڈز اوربینرز اٹھارکھے تھے جبکہ شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جن پر ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کا مظاہر ہ کرنے سے رونما ہونے والے نقصانات بارے پیغامات درج تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او نے کہاکہ ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے جس کے اثرات متاثرہونیوالے نوجوان کیساتھ انکے گھروالوں پربھی زندگی بھرکیلئے مرتب ہوتے ہیں ہم سب کااخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے پیاروں کواس کھیل سے دوررکھیں۔
نوجوان نسل مستقبل کاقیمتی اثاثہ ہیں اور ملک وقوم کے مستقبل کوون ویلنگ کی نذر ہو نے نہیں دیا جا ئے گابلکہ ہمیں انکی توانائیوں کوتعمیراتی کاموں کیلئے وقف کرناچاہیے۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلنگ کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے خاص طور پر ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے اور گرفتار ہونے والے ویلرز کے خلاف بلا امتیاز مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک لیکچرز،واکس اور سمینارز کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کوون ویلنگ کے نقصانات بارے ایجوکیٹ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کے خاتمے میں سٹی ٹریفک پویس کے ساتھ ساتھ شہریوں کا تعاون بھی درکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ محفوظ سفر،حادثات کی روک تھام،منظم ٹریفک اور نظم و ضبط پیدا کر نے کیلئے شہریوں میں ٹریفک قوانین کے با رے زیادہ سے زیاد شعوراجاگر کر نا بے حد ضروری ہے ۔ٹریفک واک میں شریک ون ویلنگ کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین نے کہا کہ ذرا سی غفلت اور لاپرواہی والدین کیلئے زندگی بھر کا پچھتاوا بن جاتی ہے۔والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہ کرتے ہوئے ، اپنے بچوں اور عزیزو اقارب کواس خطرناک کھیل سے دوررکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.