عام آدمی کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے،کسی کو بھی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے‘ شہبازشریف
صوبائی وزراء، کمشنرز اور انتظامیہ اتوار بازاروں کے دورے کرکے صورتحال کا خودباقاعدگی سے جائزہ لیں ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی کم قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 2 اپریل 2015 18:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔جس میں اشیائے ضروریہ، ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی قیمتوں کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔کسی کو بھی اوورچارجنگ کے ذریعے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے ۔
عوام کو ریلیف کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔ تمام متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کمربستہ ہو جائیں۔ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی کم قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدام سے صوبے بھر کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔(جاری ہے)
ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے موثر مانیٹرنگ کے نظام پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔
خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اتوار بازاروں میں تمام برانڈز کے ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی نئی کم مقررکردہ قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزراء، کمشنرز اور انتظامیہ اتوار بازاروں کے دورے کرکے صورتحال کا خود جائزہ لیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کی مکمل روک تھام کے حوالے سے جامع پلان پیش کیا جائے ۔ ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے اور نئی قیمتوں کا اطلاق پورے صوبے میں یقینی بنایا جائے تاکہ اس ضمن میں فراہم کئے جانے والے ریلیف کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔ عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی سماجی و معاشی انصاف کے زمرے میں آتا ہے،متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنی تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے۔سیکرٹری صنعت و لائیوسٹاک نے ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزراء بلال یاسین، چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز صنعت و لائیوسٹاک،سیکرٹری اطلاعات، زراعت، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.