یمن: عدن میں نامعلوم افواج کی آمد
فہد شبیر جمعرات 2 اپریل 2015 21:47
عدن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اپریل۔2015ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یمن کے شہر عدن میں سمندر کے راستے سےغیر ملکی افواج داخل ہوئی ہیں۔ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم کیے گئے اتحاد کی کوشش ہے کہ اس شہر سے شیعہ باغیوں کو پسپا کر دیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم فوجی ایک بڑی کشتی پر سوار ہو کر عدن کے بندرگاہی شہر میں جمعرات کے روز داخل ہوئے۔
ان کا یہ داخلہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ایران کے اتحادی شیعہ حوثی باغی اس اہم یمنی شہر پر قابض ہو چکے ہیں۔ حوثیوں کا قبضہ اس امر کے باوجود ہوا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک گزشتہ آٹھ روز سے یمن پر بم باری کر رہے ہیں اور ان کی اس دوران کوشش رہی کہ حوثی عدن پر کنٹرول حاصل نہ کر سکیں۔ یہ جنوبی شہر سعودی عرب کے اتحادی یمنی صدر منصور ہادی کے حامی جنگجوؤں کا آخری گڑھ بھی تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.