عوامی تحریک کے ضلعی صد ر اورنائب صدر کی اسسٹنٹ الیکشن کمشنر سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات بارے تجاویز پیش
جمعہ 3 اپریل 2015 20:58
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک اسلام آبادکے ضلعی صدر ابراررضاایڈووکیٹ،نائب صدر فاروق بٹ نے گزشتہ روز اسسٹنٹ الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ممکنہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اپنی طرف سے تجاویز و آرا ء جمع کروائیں اور بلدیاتی انتخابات میں حکومتی نمائندوں کی مداخلت کی روک تھام ،انتخابی عمل کی شفافیت اور انتخابی فہرستوں کے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ابراررضاایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی تحریک اسلام ا ٓباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،جس کے لئے تیاریوں کا باقاعدہ آغازکر دیا گیا ہے،ہر یونین کونسل سے امیدواروں سے رابطے کے لئے کمیٹیاں بھی بنائی جا چکی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں غیر جانب دار رہی تو عوامی تحریک واضح کامیابی حاصل کرکے مخالفین کو دن میں تارے دکھا دے گی۔
عوامی تحریک کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی سکیموں کے نام پر جاری کئے جانے والے 12ارب روپے کانوٹس لیں،کیونکہ سپریم کورٹ کااپنا فیصلہ ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کو ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز نہ دئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس نہ لیا گیا تو حکومت کی جانب سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز ملتے رہیں گے اور اس طرح بلدیاتی انتخابات بھی دھاندلی کی نذر ہوجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.