خیبرپختونخو اسمبلی اجلاس،خاتون رکن اسمبلی کو دھمکی آمیز خطوط اورفون کالز،تحفظ دینے کامطالبہ
آئے روز مجھے دھمکی آمیز خطوط اور فون کالز آ رہی ہیں کون مجھے تحفظ دے گا اورمیں کس سے تحفظ مانگوں،رکن اسمبلی خاتون بی بی
جمعہ 3 اپریل 2015 21:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں عوامی جمہوری اتحاد کی خاتون رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت پربرس پڑی،خاتون بی بی نے سپیکر کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز مجھے دھمکی آمیز خطوط اور فون کالز آ رہی ہیں کون مجھے تحفظ دے گا اورمیں کس سے تحفظ مانگوں،،جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران صوابی سے تعلق رکھنے والی عوامی جمہوری اتحاد کی خاتون بی بی نے کہا کہ ان کو بھتے کے خطوط مل رہے ہیں میرا پورا خاندان پریشانی کے عالم میں مبتلا ہے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے خاتون بی بی نے کہاکہ مجھے راستہ دکھایا جائے میں کیا کروں کس طرح میں اپنے بچوں کے تحفظ کو یقینی بناؤں قبل ازیں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ پہلے بھتہ خوری کاروباری افراد تک محدود تھی لیکن اب اراکین اسمبلی کو صرف دھمکیاں ہی نہیں ان کے گھروں پر حملے بھی کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوابی کی حکومتی اتحاد سے تعلق رکھنے والی خاتون بی بی کے گھر پر گرنیڈ پھینکے گئے حکومت اس معاملے کی انکوائری کرے اور عوامی نمائندوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اس کے ساتھ عوامی اتحاد کے منتخب دوسرے رکن اسمبلی بابر سلیم بھی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ ان کو بھی آئے روز دھمکیاں مل رہی ہیں اور یہ صرف ان کی نہیں کئی اراکین اسمبلی کی یہی صورتحال ہے ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.