پاک بحریہ کا جہاز یمن سے 150 افراد کو لے کرپاکستان کیلئے روانہ
جہاز میں چین کے طلبہ ، یورپ اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی جہاز میں سوار ہیں
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:11
اسلام آباد،الشحر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاک بحریہ کا جہاز یمن سے 150 افراد کو لے کرپاکستان کیلئے روانہ ہو گیا ہے ،جہاز میں چین کے طلبہ اور وہاں کام کرنے والے افراد سمیت یورپ اور بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سوار ہیں۔پاک بحریہ کے جہاز کو مکلہ میں لنگر انداز ہونا تھا مگر شہر کی خراب صورتحال کے باعث جہاز کو قریبی علاقے الشحر لے جایا گیا اور وہاں سے شہریوں کو جہاز میں سوار کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق پاک بحریہ کے الشحر پہنچنے والے جہاز میں 150 سے زائد پاکستانیوں کو سوار کیا گیا ہے۔تسنیم اسلم نے مزید بتایا کہ چین کے طلبہ اور وہاں کام کرنے والے افراد سمیت یورپ اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی جہاز میں سوار ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ جہاز میں سواربھارتی اور یورپی شہری ایک ہی کمپنی کے ملازم ہیں اور کمپنی کے مالک نے پاکستانی شہریوں کی مدد کی تھی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے جہاز کے پاکستان کے لیے روانہ ہونے کی بھی تصدیق کی۔واضح رہے کہ یمن میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد وہاں سے پاکستانیوں کا انخلاء شروع ہوا، جس میں اب تک دو طیاروں کی مدد سے 579 افراد کو پاکستان لایا جا چکا ہے۔قبل ازیں یمن سے پاکستان پہنچنے والے 176 افراد کو چین کی مدد سے افریقی ملک جبوتی لے جایا گیا تھا جہاں سے ان کو پی آئی اے کی مدد سے پاکستان لایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.