متحدہ عرب عمارات میں واٹس ایپ کا کالنگ فیچر بلاک کردیا گیا
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:46
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) مفت مسیجنگ اور کال کی معروف ایپ ”واٹس ایپ“ کا کالنگ فیچر متحدہ عرب عمارات میں بلاک کر دیا گیا۔ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ”ڈو“ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب عمارات میں اسمارٹ فونز میں انٹرنیٹ سے چلنے والے ایپ ”واٹس ایپ“ کے کالنگ فیچر کو بلاک کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے قانون کے تحت متحدہ عرب امارات میں وی او آئی پی سروسز کی اجازت صرف لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ہی دی جاتی ہے۔
ایپ کے بلاک ہونے پر صارفین نے منفی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ کے مفت کالنگ فیچر سے وہ باآسانی بیرون ممالک میں موجود اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے رابطہ کرسکتے تھے تاہم یہ فیچر بلاک ہونے سے رابطے کے لئے اب انہیں مشکلات درپیش ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.