پی سی بی پلیئرزسے ایک سالہ معاہدہ کریگا، دورہ بنگلہ دیش سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ طے پانے کا امکان
نو منتخب کپتان اظہر علی اور نائب سرفراز احمدسمیت مصباح الحق ، شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ ،سعید اجمل اے کیٹیگری میں شامل ہوں گے ،ذرائع
ہفتہ 4 اپریل 2015 18:29
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز سے 1 جنوری سے 31 دسمبر تک ایک سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کریگا۔ ورلڈکپ سے قبل تین ماہ کے عارضی معاہدے پرکسی کھلاڑی نے دستخط نہیں کئے تھے۔ورلڈکپ سے پہلے بورڈ اور کھلاڑیوں میں سینٹرل کنٹریکٹ پر تنازع ہوگیا تھا۔ پی سی بی نے پلیئرزکوتین ماہ کاعارضی معاہدہ پیش کیاتھا جس پرکسی کھلاڑی نے دستخط نہین کئے۔
بورڈ نے کھلاڑیوں سے ٹور کنٹریکٹ ہی کو کافی سمجھا۔ہارون رشید کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی کونیا سینٹرل کنٹریکٹ تیار کرنے کوکہاگیاہے جویکم جنوری سے اکتیس دسمبرتک ایک سالہ مدت کیلئے ہوگا۔ بورڈ حکام بنگلہ دیش کے دورے سے قبل نئے معاہدے کو حتمی شکل دیکر اس پر دستخط کرانا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق صرف ایک طرز کی کرکٹ تک محدود ہونے کے باوجود مصباح الحق اور شاہد آفریدی اے کیٹیگری میں ہی شامل ہوں گے کیونکہ سابق اور موجودہ کپتان اعلیٰ ترین کیٹیگری ہی میں شامل کئے جاتے ہیں۔
دسمبر میں ختم ہونے والے معاہدے میں یونس خان کے حوالے سے تنازع ہوگیاتھا۔ اس بار یونس خان، محمد حفیظ اور سعید اجمل کو اے گریڈ میں رکھا جائے گا۔ون ڈے کپتان اظہر علی اور ان کے نائب سرفراز احمد بھی اے کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔ فاسٹ بولر جنید خان کی بی اورعمر اکمل کی سی کیٹیگری میں تنزلی کاامکان ہے۔ نئے معاہدے میں معاوضے بڑھانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے سبب پلیئرز بھی اب بورڈ سے اپنی مطالبات منوانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.