قیام امن کیلئے ریاست کوسخت فیصلے کرناہونگے‘ علامہ راغب حسین نعیمی
معاشرتی سکون کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ اسلام کے پیغا مِ امن کوسمجھااورپھیلایاجائے تحقیقی کلچر کوفروغ دے کرہی انسانیت کو تباہی سے بچایاجاسکتاہے‘ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کی وفد سے گفتگو
ہفتہ 4 اپریل 2015 19:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ملک میں دیرپاامن کے قیام ا ورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ریاست کوسخت فیصلے کرناہونگے۔تحقیقی کلچر کوفروغ دے کرہی انسانیت کو تباہی سے بچایا جا سکتاہے، معاشرتی سکون کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ اسلام کے پیغا م امن کوسمجھااورپھیلایاجائے۔ان خیالات کا اظہارمعروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وسرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹرمجیب احمدکی سربراہی میں آئے ہوئے مسلم اسکالر اورطلباء کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرممتاز اسکالرڈاکٹرمجیب احمدنے جامعہ نعیمیہ اورنعیمی خاندان کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے مفتی محمدحسین نعیمی رحمة اللہ علیہ کی خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہیں۔(جاری ہے)
انتہاپسندی کے خاتمے ،امن کے قیام اور علم کے فروغ کیلئے ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمی(شہید) رحمة اللہ علیہ کاکردار لائق تحسین اورقابل تقلید ہے۔
ڈاکٹر سرفرازاحمد نعیمی (شہید) نے اپنی جان کانذرانہ پیش کرکے قوم وملت کو ایک نئی راہ پرچلایا۔بعدازاں سوالات کی نشست کے دوران علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ تحریک پاکستان کاتجزیاتی مطالعہ ہرپاکستان کیلئے ضروری ہے۔قیام امن کے لئے علماء ومشائخ اہل سنت کے کردار کوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔مٹی کیساتھ ثقافتی تعلق کی بنیادیں کمزور پڑگئی ہیں جس کاایک سبب جہادی کلچر کا فروغ بھی ہے۔گزشتہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ معاشرے کی اکثریت اقلیت میں بدل رہی ہے،جس کی وجہ سے عامةالناس میں بے سکونی کی کیفیت پیداہورہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.