پاکستان،بنگلہ دیش بورڈ کاتنازع دو روز میں ختم ہونے کاامکان
بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ کچھ مالی امور طے ہونا باقی ، معاملات طے ہونے پر دورے کا حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا چیئرمین پی سی بی شہریار خان
ہفتہ 4 اپریل 2015 21:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کے بارے میں پاکستان اور بنگلہ دیش بورڈ کا تنازع دو روزمیں ختم ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوجلد طے ہوجائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ کچھ مالی امور طے ہونا باقی ہیں۔ جلد معاملات طے ہونے پر پاکستان ٹیم کے دورے کا حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر تنازع حل کرلیا جائے گا۔ اورپاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ ضرور کرے گی۔ پی سی بی نے سیریز کے ریونیو میں سے پچاس فیصد کا مطالبہ کیاہے۔بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نظم الحسن کاکہنا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی ملک کادورہ منسوخ کرنے پرزرتلافی دیاجاتاہے۔(جاری ہے)
ہم ریونیو میں حصہ تو نہیں دے سکتے۔
لیکن دوہزاربارہ میں اپنی ٹیم نہ بھیجنے کیلئے زرتلافی ادا کرنے کاتیار ہیں۔قومی ٹیم تیرہ اپریل کو ڈھاکا پہنچے گی۔ دورے کا آغاز میرپور میں وارم اپ میچ سے ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچزبھی شیربنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں سترہ،انیس اوربائیس اپریل کوکھیلے جائیں گے۔ دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی چوبیس اپریل کو میرپور ہی میں ہوگا۔ جبکہ پہلا ٹیسٹ اٹھائیس اپریل سے دومئی تک کھلنا میں ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.