گورنر ڈاکٹر کی صحافیوں، فوٹو گرافرز، کیمرامین اور میڈیا ورکرز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین
حکومت صحافی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی توجہ ا ن کے مسائل کے حل کی جانب ہوتی ہے،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان
ہفتہ 4 اپریل 2015 22:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صحافیوں، فوٹو گرافرز، کیمرامین اور میڈیا ورکرز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان کی خدمات اور کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ با ت انہوں نے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں ان سے ملاقات کرنے والے پی ایف یو جے اور کے یو جے کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔
وفد میں پی ایف یو جے کی ایف ای سی کے ممبران سید حسن عباس، مشتاق سرکی، نادرہ مشتاق، کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی، جنرل سیکریٹری واجد رضا اصفہانی سینئر صحافی ساجد عزیز اور غریدہ فاروقی شامل تھیں۔ گورنر نے کہا کہ وہ صحافی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہا ان کی توجہ ا ن کے مسائل کے حل کی جانب ہوتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کے یو جے کے ارکان کے لئے ہیلتھ انشورنس اور فلیٹوں کے معاملہ کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ بذات خود اس معاملے کی نگرانی کریں گے۔
اس موقع پر پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل امین یوسف نے پی ایف یو جے کے تحت ہو نیوالی بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کے حوالے سے گورنر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ کانفرنس نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطہ میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہو گی جس میں کئی ممالک کے مندو بین سمیت اندرون ملک سے بھی سینئر صحافی شرکت کریں گے۔ گورنر نے کانفرنس کا سرپرست اعلیٰ بننے پر آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
-
اینگرو کارپوریشن کا احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
پاکپتن میں نئی نویلی دلہن لاکھوں روپے مالیت کے زیورات سمیٹ کر فرار ہوگئی
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.