ذو معنی جگتوں اور غیر معیاری رقص کے باعث تھیٹر انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ‘ گوشی خان
اتوار 5 اپریل 2015 12:09
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) اداکار و ہدایتکار گوشی خان نے کہا ہے کہ تھیٹر کو مفاد پرست لوگ تباہ کر رہے ہیں ، پروفیشنل پروڈیوسر تھیٹر کی موجودہ صورتحال سے مایوس ہو چکے ہیں ، نا اہل اور دیہاڑی باز فنانسروں نے اپنے مفاد کی خاطر تھیٹر کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب اسٹیج ڈراموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ، صرف رقص پر توجہ دی جا رہی ہے ۔
میں رقص کے خلاف نہیں ہوں لیکن سچویشن کے مطابق اچھا اور معیاری رقص کروانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذو معنی جگتوں اور غیر معیاری رقص کی وجہ سے تھیٹر انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔ ہمیں نت نئے موضوعات اور اصلاحی کھیل پیش کرنا ہوں گے تاکہ تھیٹر کی بقاء ممکن ہو سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.