مذہبی کشیدگی کے لیے جو بیج بوئے گئے ہیں انہیں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا‘ دہشت گردی سے گرجا گھر ،مساجد ،امام بارگاہیں اور ہمارے بچے کچھ بھی محفوظ نہیں،ہمیں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے اور مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے‘وزیراعظم کی قیادت میں قوم کو روشن پاکستان اور بچوں کو روشن مستقبل دینے کے لیے پرعزم ہیں‘ یوحنا آباد سانحہ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنا دی گئی ہے
وفاقی وزیر پورٹس و شپنگ سینٹرکامران مائیکل کی کرائسٹ چرچ میں ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس
اتوار 5 اپریل 2015 16:36
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) وفاقی وزیر پورٹس و شپنگ سینٹرکامران مائیکل نے کہا ہے کہ مذہبی کشیدگی کے لیے جو بیج بوئے گئے ہیں انہیں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا‘ دہشت گردی سے گرجا گھر ،مساجد ،امام بارگاہیں اور ہمارے بچے کچھ بھی محفوظ نہیں۔ہمیں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے اور مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے‘وزیراعظم کی قیادت میں قوم کو روشن پاکستان اور بچوں کو روشن مستقبل دینے کے لیے پرعزم ہیں‘ یوحنا آباد سانحہ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنا دی گئی ہے۔
وہ یوحنا آباد میں کرائسٹ چرچ میں ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اس خطے سے ہمیشہ محبت ،امن، بھائی چارے اور رواداری کی خوشبو آئی ہے اور تمام مذاہب کے اکابرین نے قومی یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔(جاری ہے)
ملک میں بین الامذاہب ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوشیش رنگ لا رہی ہیں پوری قوم بلا تفریق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے مسیحی برادرای کو ایسٹر کی مبارک باد دی اور کہا کے یوحنا آباد کہ کییتھولک اور کرائسٹ چرچ میں مسیحی برادری کے ایسٹر تہوار میں شرکت کر کے مذہبی وسیاسی اکابرین اور علما ء اکرام نے جس یکجہتی اور محبت کا ثبوت دیا ہے اس سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں کوئی مذہبی منافرت نہیں ہے ہم سب ایک ہیں اور پاکستان ہم سب کا ملک ہے ۔سینٹر کامران مائیکل نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی جنگ کے شہیدوں کے خون کی لاج رکھنی ہے اور دہشت گردوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ اقلیت میں ہم نہیں ہیں اقلیت میں وہ ہیں اور پوری قوم ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ایک ہے انہوں نے کہا کہ یوحنا آبا د واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفے کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا اور جن لوگوں نے قانون ہاتھ میں لینے اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یوجنا آبا د کے میٹروبس سٹیشن کی ابھی مرمت ہو رہی ہے ۔تکمیل کے بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ۔پریس کانفرنس سے بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی خطاب کیا اور یوحنا آباد واقعہ کی پرزور مذمت کی ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.