یمنی باغیوں کے خلاف کارروائی کو فرقہ واریت کا رنگ دینا خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے ، سعودی عرب نے یمن کے منتخب صدر کی درخواست پر ایک برادر مسلم ملک کی مدد کی جو کہ انسانی اوراخلاقی کے ساتھ مذہبی فریضہ بھی ہے
انصار الامہ کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن خلیل کا یمن کی صورتحال پربیان
اتوار 5 اپریل 2015 17:25
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) انصار الامہ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ یمن میں منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،سعودی عرب نے یمن کے منتخب صدر کی درخواست پر ایک برادر مسلم ملک کی مدد کی ہے جو کہ انسانی اوراخلاقی کے ساتھ ساتھ مذہبی فریضہ بھی ہے اور کہاہے کہ اگر مسلم ممالک پہلے ہی ایک دوسرے کی مدد کے لیے متحدہوجاتے توامت مسلمہ کو آج عراق ، افغانستان ، چیچنیا ، شام ،لیبیا،بحرین جیسے مسائل کا سامنا نہ ہوتاجبکہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینا مسئلے بھی حل ہو چکے ہوتے۔
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں نصار الامہ پاکستان کے امیر نے کہاکہ یمن میں منتخب حکومت کے خلاف جاری بغاوت کی سرکوبی کے لیے عرب ممالک کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے باغیوں کی بیخ کنی مسلمہ اصول ہے تاہم یمن سے باہر بیٹھے چند سازشی عناصر اس مسئلہ کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ خطے میں تباہی کا باعث بن سکتاہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان کا فرض عین ہے عرب سپرنگ کے نام پر مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے روحانی مرکز کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور اسرائیلی ناجائز ریاست کو مستحکم کرناہے ۔
انہوں نے کہاکہ یمن کی منتخب حکومت کو شرپسند عناصر کی جانب سے ختم کرنے اور یمن میں دہشت گردی پھیلانے کے ساتھ ساتھ مکہ و مدینہ پر حملہ کی دھمکیاں دینے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ضروری ہوچکی ہیں جبکہ سعودی عرب نے یمن کے منتخب صدر کی درخواست پر ایک برادر مسلم ملک کو دہشت گردوں سے بچانے کی کوشش کی ہے جو کہ لائق تحسین ہے اگر مسلم ممالک پہلے ہی متحد ہوجاتے تو آج امت کو درپیش سلگتے مسائل حل ہوچکے ہوتے ۔مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ پاکستان کی مقتدر دینی جماعتوں پر مشتمل ”تحریک دفاع حرمین شریفین فورم“ کے تحت آٹھ اپریل کواسلام آباد میں سربراہی اجلاس منعقدہوگاجس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.