ایل این جی کا استعمال شروع ہونے سے قبل ہی کمپنی نے 6 دن میں 16لاکھ 32ہزار ڈالر کمالئے
اتوار 5 اپریل 2015 19:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) عوام نے کچھ کھایا نہ پیا جبکہ نہ ہی گلاس توڑا پھر بھی یومیہ دو لاکھ 72ہزار روپے جرمانہ، ایل این جی آئی نہیں جبکہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل کمپنی نے 6روز میں مفت کے 16لاکھ 32ہزار ڈالر کمالئے۔ معاہدے کے مطابق ایل این جی آئے یا نہ آئے، سوئی سدرن گیس کمپنی یومیہ دو لاکھ 72ہزار ڈالر یومیہ کے حساب سے کیپیسٹی چارجز اینگرو ایل این جی ٹرمینل کمپنی کو ادا کرنے کی پابند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اینگرو ایل این جی ٹرمینل کمپنی کے کپیسٹی چارجز نے کچھ کھایا نہ پیا گلاس توڑا بارہ آنے والے محاورے کو بھی غلط ثابت کر دیا ہے۔ حکومت کی پالیسی کی روشنی میں قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی ابھی آئی نہیں بلکہ ابھی تو پی ایس او اور قطری کمپنی کے مابین ایل این جی کی خریداری کا معاہدہ ہی نہیں ہوا۔(جاری ہے)
دوسری جانب اینگرو ایل این جی کمپنی کے دو لاکھ 72ہزار روپے کپیسٹی چارجز یکم اپریل سے شروع ہو گئے ہیں جس کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے (معاہدے کے مطابق) اینگرو کو بینکوں میں 5کروڑ ڈالر کی متبادل ایل سی کھلوا کر دی ہے۔
یوں اینگرو نے ایل این جی کو ری گیسی فائی کئے بغیر آج تک 16لاکھ 32ہزار ڈالر کمالئے ہیں بلکہ ابھی 25اپریل سے قبل قطر سے ایل این جی آنے کا کوئی امکان نہیں اور اینگرو ایل این جی ٹرمینل کمپنی یومیہ مفت کا دو لاکھ 72ہزار ڈالرجرمانہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے وصول کرتی رہے گی جو کہ یقینی طور پر یہ رقم حکومت صارفین سے وصول کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.