بلوچستان: عوام بنیادی صحت سے محروم، زچہ وبچہ کی اموات بڑھ گئیں
پیر 6 اپریل 2015 13:02
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )بلوچستان کے دیہی علاقوں کے عوام آج بھی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ صوبے میں دوران زچگی خواتین کی سب سے زیادہ شرح اموات محکمہ صحت کی کارکردگی پربدنماداغ بن گئی ہیں۔ بلوچستان کے 32 اضلاع میں تیرہ سو سے زائد طبی مراکزعوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے قائم ہیں۔ان میں اکیس ہزارسے زائد اہلکار خدمات انجام دیتے ہیں۔
مگر صوبے کے دیہی علاقوں میں عوام آج بھی صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔یہی وجہ ہے ایک لاکھ میں سے 785 خواتین زچگی کے دوران مناسب سہولتیں نہ ملنے کے باعث موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح صرف 16.4 فیصد ہے۔ صوبہ کی 227یونین کونسلوں میں ویکسینیٹرز موجود نہیں ہیں۔(جاری ہے)
اس لئے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام صوبہ کے 39 فیصد علاقے میں اپنی خدمات نہیں دے رہا ہے۔
اگر ہم دیکھیں تو بلوچستان میں ایک لاکھ خواتین زچگی کے عمل سے گزرتی ہیں تو 785مائیں فوت ہوجاتی ہیں۔پاکستان ہموگرافک سروے ہمیں بتایا کہ نوازئید بچوں میں ایک ہزار میں سے 63فوت ہوجاتے ہیں دیہی علاقوں میں صحت مراکزمیں علاج معالجے کی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے عوام کا سارا بوجھ کوئٹہ کے پانچ بڑے اسپتالوں پر پڑتا ہے۔ لیکن ان میں بھی جدید سہولیات میسر نہیں ، کوئٹہ کے دوبڑے اسپتالوں میں ایم آر آئی ،سی ٹی اسکین اور امراض قلب کی مشینیں کافی عرصے خراب پڑی تھیں۔تاہم ان میں سے کچھ مشینیں درست کرالی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 150کے لگ بھگ ماہر ڈاکٹر وں کو کوئٹہ سے اندرون صوبے تبدیل کیا ہے۔جبکہ ہسپتال کو جدید آلات بھی مہیا کئے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.