ہر دلعزیز صحافی اسد ساہی کی یاد میںکورٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا،تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کی صحافتی اور پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا گیا اور بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت کی گئی
عمر جمشید پیر 6 اپریل 2015 14:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)تعزیتی ریفرنس سے کورٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبران نے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کورٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کے صدر شاداب ریاض نے کہا کہ اسد ساہی ہر مشکل وقت میں صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔غیر جانبدار رہتے ہوئے بروقت اور کھری خبر دینا ان کا طرہ امتیاز تھا۔
(جاری ہے)
سینئیر نائب صدر عبدالرحمن نے کہا کہ اسد ساہی شعبہ صحافت اختیار کرنے والے صحافیوں کی رہنمائی کرتے تھے،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدار ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہے۔
محمد اشفاق،عابد خان،ملک اشرف،شعیب علی،رانا تنویر،محمد ہارون،میاں داود،عبادالحق،شاہد حسین و دیگر ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد ساہی بہت بڑی شخصیت کے مالک تھے،کرائم رپورٹنگ میں بھر پور مہارت رکھتے تھے کرائم رپورٹنگ میں ایک عرصہ گزارنے کے باوجود سیاسی بیٹ کیاہم خبریں ڈھونڈ لاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسد ساہی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی یادیں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.