لاہور، نجی ہسپتال کے کمرے میں گیس لیکج سے دھماکہ، عمارت کا جزوی تباہ
پیر 6 اپریل 2015 18:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور میں نجی ہسپتال کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے سے سکیورٹی گارڈ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ، ہسپتال کی عمارت جزوی طور پر تباہ ہوگئی۔شالا مار باغ کے قریب پاکستان منٹ کے سامنے واقع نجی ہسپتال کی دوسری منزل کے کمرے میں پڑا گیس کا بڑا سلنڈر لیک ہوگیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث رات ڈیڑھ بجے کے قریب شدید دھماکا ہوا، دھماکے سے ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ بائیس سالہ شہباز جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ کمرے کی چھت گر گئی ، ہسپتال کی عمارت جزوی طور پر تباہ ہونے کے ساتھ قریبی دو گھر بھی متاثر ہوئے ، پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.