مشتاق احمد غنی صوبائی حکومت کے ترجمان مقرر

پیر 6 اپریل 2015 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ مشتاق احمد غنی کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام اعلیٰ سرکاری حکام بشمول وزراء،مشیر، معاون خصوصی،سیکرٹریز اور دیگر سرکاری عہدیداران کو ان سے رابطے میں رہنے اور ضروری فیصلوں سے متعلق انہیں بروقت آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مختلف معاملات کے بارے میں حکومتی موقف سے متعلق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاکو بہتر اور یکساں موقف کے ساتھ مطلع کیا جاسکے۔