محمد حفیظ اور ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر جویریہ خان کے باؤلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ 9 اپریل کو ہوگا
منگل 7 اپریل 2015 11:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ اور ویمن ٹیم کی پلیئر جویریہ خان کے باؤلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ 9 اپریل کو چنائی، بھارت میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بورڈ کی درخواست پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دونوں پلیئرز کے باؤلنگ ایکشن کے آفیشل ٹیسٹ کیلئے 9 اپریل کی تاریخ دی ہے۔
حفیظ کو گزشتہ برس دسمبر میں غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے سے معطل کر دیا گیا تھا، ابتدائی طور پر انہوں نے 6 فروری کو ٹیسٹ دینا تھا لیکن پاؤں کی انجری کے باعث وہ ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے اور انجری کے باعث انہیں ورلڈ کپ سے بھی دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔(جاری ہے)
ستمبر 2014ء میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کے دوران حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا لیکن اس کا انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی اثر نہیں تھا اس کے بعد نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوران دوبارہ ان کے ایکشن پر اعتراض کیا گیا، وہ دسمبر میں آفیشل ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام رہے جس پر آئی سی سی نے ان پر ایکشن کی درستگی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی پابندی عائد کر دی۔
جویریہ خان کو 2010ء میں غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.