گلوکار اسد امانت علی خان کی آٹھویں برسی کل منائی جائے گی
منگل 7 اپریل 2015 11:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) پٹیالہ گھرانے کے چشم چراغ نامور گلوکار اسد امانت علی خان کی آٹھویں برسی کل (بدھ) منائی جائے گی ۔ اسد امانت علی خان 25ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اسد امانت علی خان، استاد امانت علی خان (مرحوم) کے صاحبزادے، استاد فتح علی، استاد حامد علی خان کے بھتیجے اورشفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی تھے۔
انہیں موسیقی کا فن اپنے والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے اپنی شناخت علیحدہ انداز میں منوائی۔(جاری ہے)
اسد امانت علی خان نے اپنی گائیگی کا آغاز 10سال کی عمر سے کیا اور ایف اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد موسیقی کو ہی پیشہ بنایا۔ استاد اسدامانت علی طویل عرصے تک اپنے چچا استاد حامد علی خان کے ساتھ اکٹھے پرفارم کرتے رہے تاہم بعد میں کسی وجہ سے اسد امانت علی خان نے اکیلے گانا شروع کردیا ۔
پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے نامور سپوت نے کلاسیکل موسیقی سے تعلق رکھنے والے نے اپنی کلاسیکل موسیقی سے خاندان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ۔ ان کی گائی ہوئی غزلیں اور کلاسیکل راگ کوآج بھی پذیرائی حاصل ہے ۔اسد امانت علی 8اپریل 2007ء کو دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.