محکمہ کسٹمز نے 2 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی
منگل 7 اپریل 2015 12:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) محکمہ کسٹمز میں درآمدی سطح پرٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے ترغیبی ایس آراو1125کی آڑ میں قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں بھاری نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ کسٹمز کے ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں یارن کی درآمدات پرترغیبی ایس آر او 1125کا غلط استعمال کرکے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی بے قاعدگی کی نشاندہی ہوئی ہے، محکمہ کسٹمز کے ایڈجیوڈیکشن II- کلکٹریٹ نے بے قاعدگی میں ملوث میسرز یونیورسل ٹیکس پر ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کا الزام ثابت ہونے پر اسے فی الفور 2 کروڑ 29 لاکھ 55 ہزار 487 روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کمپنی کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن پہلے ہی منسوخ ہوچکی ہے کیونکہ اس کمپنی نے بڑے پیمانے پر یارن کی درآمدات پر ایس آر او 1125 کی آڑ میں ٹیکس کی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھایا تھا جن میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 3 لاکھ 9 ہزار956، سیلز ٹیکس کی مد میں 1کروڑ44لاکھ 16ہزار769، ایڈیشنل سیلز ٹیکس کی مد میں 28 لاکھ 83 ہزار 354 روپے اورانکم ٹیکس کی مد میں 53 لاکھ 45ہزار408روپے کے نقصانات شامل ہیں جبکہ محکمہ کسٹمز نے مذکورہ کمپنی پرجرمانے کی صورت میں 20لاکھ روپے اضافی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔(جاری ہے)
کسٹمزحکام نے ایڈجیوڈیکشن میں جواب داخل کرادیا ہے جس کے مطابق کمپنی نے ناظرکی نامکمل رپورٹ پیش کی ہے اور وہ حصہ جس میں ناظر نے رپورٹ میں کہاکہ بجلی کا جوبل دیکھایاگیا درخواست دہندہ کے دعوے کی نفی کرتا ہے تاہم کسٹمز ایڈجیوڈیکشن II- نے تمام شواہد کی روشنی میں اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.