محکمہ جنگلات کی قبضہ شدہ اراضی واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، قبضہ شدہ اراضی کا ایک ایک انچ واگزار کرائیں گے‘ شہبازشریف
منگل 7 اپریل 2015 18:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قبضہ کی گئی محکمہ کی جنگلات کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محکمہ جنگلات کی قبضہ کی گئی اراضی کے ساتھ بعض شہروں میں صوبائی حکومت کی زمین پر ہونے والے قبضے بھی چھڑانے کیلئے فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں اورقبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں گے اوراس ضمن میں بلاامتیاز آپریشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے جنگلات سے درخت چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف بھی فوری قانون حرکت میں لایا جائے اور درخت چوری کی روک تھام کیلئے حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.