حکمرانوں کا’ ’غرور “انکی سیاسی خود کشی ثابت ہو گا ‘آمر انہ سوچ رکھنے والے حکمران خود اپنے پاؤں پر”کلہاڑی “مار رہے ہیں ‘ چوہدری محمد سرور
(ن) لیگ نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو تحر یک انصاف انکا اقتدار کو چلتا کر یں گی پی ٹی آئی اقتدار میں آکر کراچی سے جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر یگی
منگل 7 اپریل 2015 18:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا’ ’غرور “انکی سیاسی خود کشی ثابت ہو گا ‘آمر انہ سوچ رکھنے والے حکمران خود اپنے پاؤں پر”کلہاڑی “مار رہے ہیں ‘(ن) لیگ نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو تحر یک انصاف انکا اقتدار کو چلتا کر یں گی ‘ ڈاکٹر عمران فاروق کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے حکو مت پاکستان انکے 2قاتلوں کو بر طانیہ کے حوالے کر یں ‘تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کراچی سے جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر یگی۔
لندن سے کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمران ایک طرف تر لے اور منتوں سے تحر یک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی دعوت دیتے رہے مگر اب انکا رویہ ”آمر انہ “شکل اختیار کر چکا ہے جسکے نتائج حکمرانوں کیلئے تباہ کن ہو نگے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحر یک جوڈیشل کمیشن کے اپنے اصولی مطالبے کی منظوری کے بعد ہی اسمبلیوں میں آئی ہے اور تحر یک جب چاہے عوامی طاقت سے دھاندلی زدہ حکمرانوں کے اقتدار کو چلتا کر دیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے لواحقین کو ہر صورت انصاف ملنا چاہیے جسکے لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے جو د وقاتل بر طانیہ سے پاکستان آئے اور یہاں انکو گر فتار کر لیا گیا‘ حکو مت پاکستان بر طانیہ کے ساتھ عارضی طور پر قیدیوں کی حوالگی سے حوالے سے بات کرے اور انکو دونوں قاتلوں کو بر طانیہ کے حوالے کیا جائے تاکہ اس قاتل میں باقی بھی جو لوگ ملوث ہیں انکوکو نہ صرف گر فتار کیا جاسکے بلکہ انکوکیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.