پاکستان کرکٹ ٹیم 4 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی
بدھ 8 اپریل 2015 12:50
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 4سال بعد باہمی سیریز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق متعدد بار کے وعدوں اور دعوں کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم تو پاکستان نہیں آئی لیکن گرین شرٹس اب چار سال بعد باہمی سیریز کیلئے تیرہ اپریل کو ڈھاکہ میں ڈیرے ڈالیں گے۔
(جاری ہے)
2012ء میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دو بار آسرا دے کر ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، جس سے دونوں بورڈز کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے، پاکستان کے کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے رواں ماہ ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کے لئے کچھ شرائط عائد کی تھیں۔
جس پر حامی بھرلی گئی اور بنگلہ دیش بورڈ نے 2012ء میں منسوخ ہونے والی سیریز کے زر تلافی کے طور پر پاکستان کو تین لاکھ پچیس ہزار ڈالرز دینے کی حامی بھر لی ہے تاہم سیریز بنگلہ دیش کی ہوم سیریز ہوگی۔ پاکستان نے اس سے قبل 2011ء میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا، دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر پانچ ون ڈے سیریز ہوچکی ہیں اور بنگلہ دیش کوئی سیریز نہیں جیت سکا۔ ٹیسٹ میچز میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلی گئی چار ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم ناقابل شکست ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.