حلقہ این اے 246کی جیت کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہوگی ،الطاف حسین
بدھ 8 اپریل 2015 21:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہمیں پیار و محبت سے الیکشن میں حصہ لینا چاہئے ،ہمیں الیکشن کو الیکشن کی طرح لڑنا چاہئے اور اپنے جذبات کو ٹھنڈا رکھنا چاہئے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ہم ایک وطن سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذاالیکشن کو الیکشن رہنے دیں اسے دو ملکوں کی جنگ نہ بنائیں ۔
الطاف حسین نے کہا کہ میں عمران خان کو جناح گراؤنڈ آمد کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں جہاں ہمارے کارکنان آپ کے استقبال کیلئے موجود ہونگے اور کسی بھی قسم کی نعرہ بازی ،بیہودگی ، بدتمیزی یا بد تہذیبی نہیں ہوگی ، جناح گراؤنڈ بھی آ پ کا اپنا گراؤنڈ ہے اور آپ بھی جلسہ کریں ۔ الطاف حسین نے کہا کہ الیکشن کو الیکشن رہنے دیں اور اسے لڑائی جھگڑے کے ساتھ نہیں بلکہ پیار ومحبت کے ساتھ لڑیں اور امن برقرار رکھیں ،23اپریل کا ضمنی انتخاب اللہ تعالیٰ خیر یت سے گزاردے اس کے بعد ایکد وسرے کو مل کر مبارکبا د دیں ہم سب پاکستانی ہیں یہ ہماری جیت یا آپ کی جیت نہیں بلکہ پاکستان کی جیت ہوگی ہم سب کی جیت ہوگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.