وزارت کیڈ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں کوسامان سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کی نادھندہ نکلی
جمعرات 9 اپریل 2015 12:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)وزارت کیڈ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری سکولوں کو مختلف سامان سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کے تین کروڑ بتیس لاکھ روپے کے بلوں کی نا دھندہ نکلی،موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق مذکورہ بلز گزشتہ چار سال سے ادا نہیں کئے گئے۔اور ان بلزکی کل رقم 3کروڑ32لاکھ روپے ہے ۔معتبر ذرائع کے مطابق ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹرایجوکیشن کی جانب سے ٹھیکیداروں سے بلوں کی ادائیگی کے لئے چالیس روز کا ٹائم لیا گیاتھا،تاہم وزارت کیڈ کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے باعث ان بلوں کی ادائیگی میں تا خیر کی جا رہی تا کہ جن وزارتوں کووزارت کیڈ کے ما تحت چلنے والے ادارے سونپے جائیں گے ،وہ ہی وزارتیں یہ بل بھی ادا کریں۔
وزارت کیڈ کی جانب سے وزارت کے ختم ہونے کے فیصلے کے باعث اسلام آباد میں سرکاری سکولوں کو مختلف اشیاء سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کے بلز روک لئے ہیں معتبر ذرائع کے مطابق وزارت کیڈ کے پاس اس وقت اتنے فنڈز موجود ہیں جنہیں زیر استعمال لاتے ہوئے ان بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے لیکن وزارت کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے تحت ان بلز کو روک لیا گیاہے تا کہ جن وزارتوں کو یہ ادارے سونپے جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے بارے ایف بی آر کا خط پی ٹی اے کوموصول
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.