جناح گراونڈ میں ہونے والی بدمزگی پولیس کی بدانتظامی کے سبب ہوئی ہے،کنور نوید جمیل
جمعرات 9 اپریل 2015 17:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) این اے 246 سے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوارکنورنوید جمیل نے کہا ہے کہ جناح گراونڈ میں ہونے والی بدمزگی پولیس کی بدانتظامی کے سبب ہوئی ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہکہ بد مذگی کااصل سبب پولیس کی بدانتظامی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایم کیوایم سے جو مشاورت کی گئی تھی اس کے تحت حسن اسکوائر سے براستہ یوبی ایل اسپورٹ کمپلیکس سے عائشہ منزل آنا تھا جہاں سے عمران خان اور دیگر رہنماوں کی چند گاڑیوں نے اندر آنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ریلی کے تمام شرکا کو اند رآنے دیا جہاں پہلے ہی ایم کیو ایم کے کارکنان عمران خان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنان کے یکجا ہونے کے سبب ایک جمِ غفیر جمع ہوگیا تھا اور یہ گنجان آباد علاقہ ہے لہذا یہ طے کرنا اب ناممکن ہے کہ کیا چیز واقعے کی وجہ بنی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے صرف محلے کے کارکن موجود تھے علاقے سے باہر کا کوئی شخص یہاں موجود نہیں تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں اس قسم کے معاملات ہوجایا کرتے ہیں تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں بھی کئی بار دست وگریباں ہوچکے ہیں لہذا اس واقعے کو اہمیت نہ دی جائے جمہوری عمل جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.