وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر بلدیہ شرقی میں تجاوزات کے خلاف مہم تیز کردی گئی
جمعرات 9 اپریل 2015 18:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر بلدیہ شرقی میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے مہم تیز کردی گئی ہے اس سلسلے میں پہلے فیز میں ٹیپو سلطان روڈ اور بلدیہ شرقی میں اہم چورنگیوں کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد، ایڈیشنل کمشنرایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنرکی زیر نگرانی کل صبح سے کیا جائیگا ، اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کی زیر صدارت اجلاس میں تجاوزات کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سیدصلاح الدین احمد نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں ٹھیلے پتھارے ہٹانے سمیت تمام غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں تجاوزات اور گھر کے باہر ملبہ پھیلانے والوں کو نوٹس دئے جائیں گے اور آپریشن کے ساتھ ساتھ چورنگی کی بیوٹیفکیشن، لائٹنگ اور کلرنگ کا کام ہوتا رہیگا انہوں نے کہاکہ ٹیپو سلطان روڈ شہر کا بڑا تجارتی مرکز ہے لہذا اسے مستقل بنیادوں پر تجاوزات سے پاک کرکے ماڈل روڈ بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی شاہراہوں پرتجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس مقصد کیلئے بلدیہ شرقی اپنی تمام تر فورس کے ساتھ آپریشن کا آغاز کر چکا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.